حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برصغیر کے نامور عالم دین استادِ حوزہ آیت اللہ غلام عباس رئیسی محرم الحرام کی مجالسِ عزاء سے خطاب کرنے گلگت پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے کے قائم مقام اور حوزہ علمیہ امام خمینیؒ کراچی کے پرنسپل آیت اللہ غلام عباس رئیسی محرم الحرام کی مجالسِ عزاء سے خطاب کرنے آج گلگت پہنچ گئے ہیں، تاہم آپ مرکزی جامع مسجد امامیہ شہید رضوی گلگت میں پہلی محرم الحرام سے دسویں محرم الحرام تک امامت کے اہم موضوع پر خطاب کریں گے۔
آیت اللہ غلام عباس رئیسی کا شمار برصغیر کے نامور علمائے کرام میں ہوتا ہے اور آپ کے سینکڑوں شاگرد دنیا کے مختلف علاقوں میں دین ناب محمدی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی ترویج و تبلیغ میں مصروف عمل ہیں۔
واضح رہے آیت اللہ غلام عباس رئیسی گلگت کے بعد بلتستان جائیں گے اور وہاں فروغِ عزاداری فورم گلگت بلتستان کے تحت خمسہ مجالس سے خطاب کریں گے، جبکہ ایک روزہ مجلسِ عزاء سے مرکزی جامع مسجد سکردو میں بھی زیب منبر ہوں گے۔